قوت حافظہ کے اعمال
رات کو سوتے وقت ’’ یَاذَاالْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ ‘‘ تین مرتبہ پڑھ کر 3 باداموں پردم کیجئے، ایک بادام اُسی وقت ، ایک صُبح نَہارمُنہ اور ایک دو پَہر کے وَقت کھایئے۔ وا لِدَین بھی یہ عمل کرکے بچّوں کوکھلاسکتے ہیں ۔ (مُدّت21دن ) (بیمار عابد)
قوت حافظہ کمزور ہو تو
اگر کسی بچے کی قوت حافظہ کمزور ہوتو روزانہ ۳ مرتبہ سورہ مزمل پڑھ کر پانی پر دم کر کے اس کو نہار منہ پلائیں۔ انشاء اللہ چند ماہ میں قوت حافظہ میں اضافہ ہوگا