مسئلہ :
قرآن مجید آہستہ پڑھنے کی ادنی مقدارکیا ہے؟بہت سے لوگ صرف ہونٹ ہلاتے ہیں۔ تو اس طرح قرآن پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں ؟
الجواب:
قرآن مجید آہستہ پڑھنے کا ادنی درجہ یہ ہے کہ خود سنے۔اگر صرف ہونٹ ہلائے یااس قدر آہستہ پڑھے کہ خود نہ سنے تو نماز نہ ہوگی۔
بہار شریعت حصہ سوم ص 69میں ہے.
” آہستہ پڑھنے میں بھی اتنا ضروری ہے کہ خود سنے. اگر حروف کی تصیح تو کی مگر اس قدر آہستہ کہ خود نہ سنا اور کوئی مانع مثلا شور و غل یا ثقل سماعت بھی نہیں تو نماز نہ ہوئی ۔
اور فتاوی عالمگیری جلد اول مصری ص 65میں ہے
ان صحح الحروف بلسانه ولم يسمع نفسه لا يجوز۔و به اخذ عامة المشايخ هكذ ا في المحيط وهو المختار۔هكذا في السراجیۃ وهو الصحیح هكذا في النقایۃ۔
وھو سبحانه وتعالى اعلم بالصواب
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول،ص۔241