جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اللہ تعالی جل شانہ اپنی رحمت بے پایاں کے واسطے سے اور اپنی غفور و رحیمی کے صدقے سے اس کی حاجتیں پوری فرما دیں تو اسے چاہیے کہ روزانہ بعد از نماز عشاء وتروں سے پہلے اس اسم پاک کو اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اللہ کے باقی دو نام یا اللہ اور یا رحمن کے ساتھ ملا کر اس طرح پڑھے یا اللہ یا رحمن یا رحیم اور اسے 313 مرتبہ پڑھ کر اپنی حاجت کے لیے دونوں ہاتھ اٹھا کر اللہ کے کہ جب عمل کر چکے تو دعا کرتے وقت اللہ کے آگے جھولی پھیلا دے اور جو شخص اللہ کے آگے اپنی کسی بھی حاجت کے لیے جھولی پھیلاتا ہے اللہ تعالی جل شانہ اسے کبھی خالی نہیں رہنے دیتا اور اس کی مراد پوری کرتا ہے