قرض سے نجات کے اعمال

قرضہ وصول کرنے کا عمل

آج کے دور میں کسی شخص کو قرضہ دینا حماقت اور قرضہ وصول کرتا حکمت کے زمرہ میں آتا ہے۔ قرضہ لینے والا اکثر قرض خواہ کو تنگ کرتا ہے اگر ایسی صورتحال ہو کہ کسی نے قرض لیا ہو، وہ واپس نہ کرتا ہو اور طرح طرح کے حیلے بہانے اختیار کرتا ہو تو چاہئے کہ اسم پاک یا حسیب کو 800 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے۔ آخری دن ایک سفید کاغذ لے کر اس پر قرض لینے والے کا نام معہ اس کی والدہ کے اور چاروں کونوں میں اس کے موکل کا نام اور درمیان میں اسم پاک یا حسیب کو لکھے اور اس کے بعد کسی درخت سے لٹکا دے ۔ 24 گھنٹے نہیں گزریں گے کہ قرض وصول ہو جائے گا اور کسی کو کوئی نقصان بھی نہ ہوگا