یہ عمل جمعہ کو شروع کرے۔ غسل کرے۔ وضو کرے، کپڑے پہنے ، نماز سنت ادا کر کے مسجد جائے اور درود تنجینا پڑھے بارہ بار یہ دعا پڑھے –
اللهم اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَاغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ
پھر سات بار درود تنجینا پڑھے ۔ یہ سب کام خطبہ شروع ہونے سے قبل ختم ہو جائے ۔ اور وقت زیادہ ہو تو اذ ان خطبہ شروع ہونے تک درود پڑھتا رہے اور دوسرے جمعہ کو بطریق مذکورہ پڑھے انشاء اللہ دوسرا جمعہ آنے سے قبل ہی قرض ادا ہو جائے اور گھر میں فراخی ہو۔ اگر خدانخواستہ دیر ہو تو اپنا قصور تصور کرے۔ مخارج صحت لفظی کسی اچھے قاری سے درست کرے مگر عمل ترک نہ کرے۔ نفس کے دھوکے میں نہ آئے اور نفس سے کہے کہ تو جھوٹا ہے اور اللہ کا حبیب سچا ہے اور اگر سامنے والا نقش لکھ کر اپنے پاس رکھے اور جب بھی یہ عمل پڑھے اس پر دم کرے نقش کے میں اپنا معہ والدہ کے نام کے لکھے یہ نقش جب تک پاس رہے قرض اور خرچ کی تنگی سے محفوظ رہے۔ اگر اس نقش کو کندہ کرا کے اور اسی طرح دم کر کے پاس رکھے۔ یہ عمل کسی وجہ سے ترک بھی ہو جائے گا تو اس نقش کی برکت سے گھر میں خیر و برکت کا نزول ہو گا۔ ترک ہو جانے پر اس نقش کو دھو کر اس کا پانی ہر جمعہ کو پی لیا کرے۔ اس کا نام درمیان میں لکھے۔ کندہ شدہ نقش میں سوئی سے ضرورتمند اور اس کی ماں کا نام لکھ دے
نقش کے لیے یہاں کلک کریں