اگر کسی پر آپ کی رقم ہے اور وہ نہیں دینا چاہتا۔ دینے کے لائق ہے مگر نیت خراب – بدکار ہے وصول ہونے کی کوئی صورت نہیں یا کسی کو اس پر قرض ہے مجبورا اور ضرور تالیا تھا مگر دینے کی کوئی سبیل نہیں یا بدکاری یا نادانی کی وجہ سے مقروض ہو گیا۔ اب ہوش آیا کہ میں اب تک کیا کرتا رہا، خدا کو چھوڑ کر حرام کی طرح کیوں متوجہ ہوا۔ وہ سچے دل سے تو بہ کر کے اللہ کی طرف رجوع ہو تو ایسے خوش نصیب حضرات کے لیے یہ عمل باعث رحمت ہے
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئلُكَ الرِّضَاءَ بَعْدَ الْقَضَاءِ وَبَرْدَ الْعَيْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَلَذَّتَ النَّطْرِ وَجْهِكَ وَشَوْقًا إِلَى لِقَائكَ فِي غَيْرِ ضَرَّاءِ وَلَا مُضَرَّةٍ وَلَا فِتْنَةٍ مُّضِلَّةٍ وَصَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلی
سيدنَا مُحَمَّدٍ مَّعْدِنِ الْجُودِ وَالْكَرُمِ وَعَلَى آل سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَبَارِكَ وَسَلَّمَ
بعد نماز عشاء ا ابار، بعد نماز ظهر ۹۱ بار، بعد نماز عصر ۸۱ بار، بعد نماز مغرب 71 بار، بعد نماز عشاء ۶۱ بار، اگر سات دن میں اثر ظاہر نہ ہو تو جس دن عمل شروع کیا تھا اسی رات کو نصف شب کے بعد اٹھے اور غسل کرے پھر دروازہ کریم پر حاضر ہو دو نفل ادا کرےاور کھڑے ہو کر یہ دعا شروع کرے۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئلُكَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ نَّبِيِّ الرَّحْمَةِ يَا رَسُولَ الله انّی اتوجہ بک إلى رَبِّي فِي حَاجَتِي هَذِهِ لِتَقْضِي لِي حَاجَتِي
پڑھے پڑھتے کچھ دیر بعد بیٹھ جائے اور پڑھتا رہے، پھر سجدے میں جا کر پڑھے۔ اس طرح کبھی سجدےمیں کبھی کھڑے ہو کر کبھی بیٹھے پڑھے، روتا جائے پڑھتا جائے اور امید رکھے کہ اب حاجت پوری ہوئی ، اب مژدہ ملا، یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جائے ۔ جب اتنا وقت باقی رہ جائے کہ مسجد پہنچ کر جماعت میں شامل ہو سکے گاچشم نم مسجد کو جائے راستہ میں کسی سے کلام نہ کرے اور یہی پڑھتا ر ہے۔ جب دروازہ مسجد پر پہنچے تو یوں دست بستہ عرض کرے ۔ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولِ اللهِ تین بار مسجد میں داخل ہو کر السلام علیکم بلند آواز سےکہے اور کچھ وقفہ ہو تو درود پاک پڑھتا رہے۔ بعد نماز فجر پھر پہلی دعا پڑھ کر جس پر اتنا قرض ہے اس کے پاس جائے اور جس دوست یا عزیز سے بطور امداد رقم ملنے کی امید ہو یا وہ کر سکتا ہو مگر توجہ نہیں دیتا اس سے ملاقات کرے اور کچھ دیر گفتگو کر کے واپس چلا آئے ۔ اپنی حاجت بغیر پوچھے نہ بیان کرے کہ اس کے دل میں ڈالنا تمھارا کام نہیں ، بلکہ مقلب القلوب کا کام ہے مگر عمل ترک نہ ہو جب تک کہ آپ کی رقم مل جائے یا قرض کے بارے میں نجات نہ مل جائے اور روزگار حسب منشاء چل نہ جائے۔ عمل اسی طرح جاری رہے گا اور ہر ہفتہ بعد نصف شب کا عمل بھی جاری رہے گا۔