یہ عمل سید عالم صلی الله علیه وآله وسلم نے ایک صحابی کو رنج و غم اور قرض کے بار کو دور کرنے کے لیے صبح و شام پڑھنےکی۔ تاکید فرمائی تھی اور چند ہی روز میں غم والم کے بار قرض سے سبکدوش ہو گئے۔ مگر حدیث شریف سے تعداد اس عمل ثابت نہیں اور اعلیٰ حضرت عظیم البرکت تحریر فرماتے ہیں کہ آدھی رات ڈھلنے سے صبح کی کرن چپکنے تک میں دو پہر ڈھلنے سے غروب آفتاب تک شام ہے۔ اس کے پیش نظر فقیر نے اس عمل کا وقت یہ مقرر کیا ہے کہ صبح طلوع فجر کے بعد نماز سنت سے فارغ ہو کر اسی مقام پر بیٹھا ر ہے اول درود تاج ۳ بار سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ ۲۱ بار فجر کی جماعت تک یہ دعا بے شمار پڑھے۔ اللهم اني اعوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعِجز وَالْكَسَلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّينِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ آخر میں ایک باردرود تاج پڑھے اور شام کو عصر کی نماز کے بعد اسی جگہ بیٹھا ر ہے۔ اور بغیر کام کیے اسی طرح اذان مغرب تک اس کوحضور قلب کے ساتھ اپنے غموں اور فکروں کو پیش نظر رکھ کر بچشم نظر رکھ کر بچشم نم پڑھتا رہے کہ یہ دعا ایسی ذائی اقدس کی تعلیم فرمودہ ہے جس کے متعلق اعلیٰ حضرت تحریر فرماتے ہیں وہ زباں جس کو سب کن کی کنجی کہیں اس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام اسی زبان مبارک نے اس عمل کو ۲۱ دن کے لیے مقید فرما دیا ہے۔ فقیر نے اس عمل کو تجربہ نہیں کیا جو صاحب بھی یہ عمل کریں فقیر کو مطلع کریں۔ صبح شام سے اک اشارہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جب بھی غم والم کا ؟ ا ہجوم ہورات پڑھتے رہیں۔ دست بکار، دل بیار، زبان باذکار اعلیٰ حضرت نے صبح و شام ا۔ ابار تحریر فرمایا ہے۔
عمل برائے غم اور قرض سے نجات کے لیے
22
Mar