قرض سے نجات کے اعمال

قرض کی ادائیگی کی دعا

   حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”آپ کے پاس ایک مکاتَب (غلام) آیا اور اس نے کہا کہ میں اپنی ادائے کتابت سے عاجز آگیا ہوں ، میری کچھ مدد فرمایئے ۔ فرمایا : کیا میں تجھے وہ کلمے نہ سکھا دوں ، جو مجھے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے سکھائے تھے ، اگر تجھ پر پہاڑ برابر بھی قرض ہو ، تو اﷲ تجھ سے ادا کرا دے ۔ یہ پڑھا کرو :” اَللّٰهُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ اَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ “ (سنن ترمذی، أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ، باب 111، حدیث3563)