اگر کوئی شخص کسی وجہ سے ناجائز طور پر اپنے بال بچوں سے الگ ہو کر قید ہو گیا ہو یا کسی کا پتہ نہ مل رہا ہو تو چند آدمی اکٹھے ہو کر گن کر اسم پاک یا مجیب کو سوالا کھ مرتبہ 21 مرتبه اول و آخر درود پاک کے ساتھ پڑھنے کے بعد سر سجدے میں رکھ کر دعا کریں۔ سات دن اس عمل کو جاری رکھیں ان شاء اللہ 7 دن میں ہی قیدی قید سے رہا ہو کر اپنے گھر خیر و عافیت سے پہنچ جائے گا۔ یہ عمل کرتے وقت یہ ضرور دیکھ لیجئے کہ جس شخص کے لیے دعا کی جارہی ہے اس نے کوئی ایسا عمل تو نہیں کیا جس سے اس نے خدا کی مخلوق کو پریشان کیا تھا اور اس جرم کی پاداش میں وہ قید ہے۔ اللہ تعالیٰ کمال رحیمی سے لوگوں کے گناہوں کو معاف فرمادے گا مگر وہ لوگوں کو لوگوں کے حقوق معاف نہیں فرماتا۔ یاد رکھناچاہئے کہ جس قیدی کے لیے دعا کی جائے اس کا بے گناہ ہونا ضروری ہے۔
قید سے رہائی کا عمل
14
Dec