مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کا روحانی علاج
جسمانی ، نفسیانی ، مختلف بیماریوں ، ٹینشن ، ڈپریشن، اثرات، جادو، نظرِبد اور بندش وغیرہ کے لیے ایک عجیبُ الاثر عمل ہے۔ تمام عمل گھر والے اگریہ کرتے رہیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ گھریلوناچاقیوں اورپریشانیوں سے نجات ملے، گھر امن کا گہوارہ بنے۔
فجر کی دو سنتوں اور ظہر، مغرب و عشا کے فرضوں کے بعد والی دو سنتوں میں سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ کے بعدقراٰنِ کریم کی آخری چھ سورتیں اس طرح پڑھئے: پہلی رکعت میں سُوْرَۃُالْکٰفِرُوۡن ، سُوْرَۃُالنَّصۡر اور سُوْرَۃُ اللَّہَب اور دوسری رکعت میں ، سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص اور سُوْرَۃُ الْفَلَق اور سُوْرَۃُ النَّاس پڑھئے۔ ہر سورت کے ابتدا میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھئے۔ (مدّتِ علاج: تاحصولِ شفا)