روحانیات زیارات کے اعمال, استخارہ کے اعمال

پوشیدہ اسرار کھولنے کا عمل

ایسا سالک روحانی جو اللہ تعالیٰ کے روحانی مشاہدات کو دیکھنا چا ہے تو اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد اللہ کی رضا کیلئے 11000 مرتبہ روزانہ پڑھنا شروع کر دے۔ کچھ عرصے کے بعد اس پر پوشید و اسرار ظاہر ہونے لگیں گے ۔ اور اس پر بہت کی حکمت کی باتیں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ اس اسم مبارک کا ورد کرنے والا ہر کام میں اپنے اللہ پر بھروسہ کرتا ہے اور ہر کام اور عمل کا آغاز کرنے میں مولا ہی کا تصور اس کے ذہن میں رہے گا تو توکل“ کرنا اس شخص کی عادت بن جائے گا۔ یہ تو تھی ایک اہل ڈیوٹی کی بات اس فقیر کے مشاہدات میں یہ بات آئی ہے۔ کہ یہ اسم مبارک مرض اٹھراء کے علاج کیلئے انتہائی مفید ہے اگر کسی عورت کو اٹھراء کا مرض ہو تو اسے اسم کا نقش دیں اور وہ اپنے پاس رکھے اس کے علاوہ اس اسم کو روزانہ (یا مبدی)1100 مرتبہ پڑھنا شروع کر دے ان شاء اللہ دوماہ کے اندر اندر اس کا مسئلہ حل ہو جائے گا.