عملیات, اعمال برکت رزق

پھلوں کی پیداوار میں اضافہ

اِنَّ اللّٰهَ فَالِقُ الْحَبِّ وَ النَّوٰىؕ-یُخْرِ جُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ مُخْرِ جُ الْمَیِّتِ مِنَ الْحَیِّؕ-ذٰلِكُمُ اللّٰهُ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ(95)(پ 7 انعام 95)جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کا باغ کثرت سے پھل دے یا اس کے کھیت کی فصل انتہائی عمدہ ہو تو اسے چاہئے کہ باغ یا کھیت کے کنارے پر بیٹھ کر باوضو قبلہ رخ اس آیت کا 141 مرتبہ ورد کرے اور پانی دم کر کے کھیت یا باغ کے چاروں کونوں میں چھڑ کے اللہ تعالیٰ کے فضل سے باغ میں پھل بہت زیادہ لگے گا اور کھیت کی فصل انتہائی عمدہ اور کثیر ہوگی