پیشاب کا رک رک کر آنا
1: پیشاب کا رک رک کر آنا
مندرجہ ذیل اسماء کو مریض کے گلے میں ڈالیں۔ اور انہی کلمات کو 11 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے دن میں 3 بار مریض کو پلائیں۔ بسم الله الرحمنِ الرَّحِيمِ الْمَلِكُ ،الْقُدُّوسُ ، الرَّحْمن، الرحيم
2 :پیشاب کا مسئلہ
مندرجہ ذیل آیت لکھ کر گلے میں ڈالیں اور اسی آیت کو 11 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے مریض کو 3 دن تک پلائیں۔ دن میں 3 مرتبہ پلائیں۔ آیت یہ ہے:
فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ(11)وَّ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰۤى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ( سُوْرَةُ الْقَمَرِ : ١١-١٢)
3: پیشاب رک رک کر آنے کا مرض
پانی میں عرق گلاب ملا دیں۔ اس پر ایک سو مرتبہ درج ذیل آیت پڑھ کردم کریں اور یہ پانی مریض کو دن میں تین مرتبہ پلائیں۔ جَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ كُلَّ شَیْءٍ حَیٍّؕ-اَفَلَا یُؤْمِنُوْنَ(سورة الأنبياء )
4: پیشاب کے مرض کا روحانی علاج
سورہ اخلاص گیارہ مرتبہ پانی پر دم کر کے پلائیں۔
5: بستر پر پیشاب کرنا
یہ آیت سات بار لکھ کر پانی میں گھول کر پلائیں۔ بسم الله الرحمن الرحيم قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ( الْمُلْكِ : 30)