سوال:- کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد آیت الکرسی پڑھے اور دوسری رکعت میں کوئی اور سورت پڑھے تو کیا یہ جائز ہے؟

بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعونِ المَلِكِ الوَهَّابُ اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِي النُّوْرَ وَالصَّوَاب ۔
پہلی رکعت میں آیت الکرسی پڑھی اور دوسری میں کوئی اور سورت پڑھنا بالکل جائز ہے مگر اس میں ضروری ھے کہ وہ دوسری رکعت میں کوئی ایسی صورت پڑھے جو قرآن پاک میں ترتیب کے لحاظ سے آیت الکرسی کے بعد آتی ہو۔ کیونکہ جان بوجھ کر الٹا قرآن پڑھنا ناجائز و مکروہ تحریمی ہے یعنی پہلی رکعت میں آگے والی سورت پڑھی اور دوسری رکعت میں اس سورت سے پچھلی سورت پڑھی ۔
جیسا کہ بہار شریعت میں ہے کہ قرآن مجید الٹا پڑھنا کہ دوسری رکعت میں پہلی والی سے اوپر کی سورت پڑھے، یہ مکروہ تحریمی ہے، مثلاً پہلی میں قُلْ يَأَيُّهَا الْکٰفِرُونَ پڑھی اور دوسری میں الم تر کیف۔ اس کے لیے سخت وعید آئی۔
عبداللہ بن مسعودسےروایت ہے نبی ﷺ فرماتے ہیں: ” جو قرآن اُلٹ کر پڑھتا ہے، کیا خوف نہیں کرتا کہ اللہ اس کا دل اُلٹ دے۔ “
بہار شریعت حصه ۳ ج ۱ ص ۵۳۹]
واللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ وَرَسُولُهُ أَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest