پیشاب کی زیادتی
پیشاب کی زیادتی
پیشاب بکثرت آتا ہو تو اکتالیس بار یہ آیت چینی پر دم کر کے چٹانے سے یہ مرض جاتا رہے گا۔
وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسْكَنّٰهُ فِی الْاَرْضِ ﳓ وَ اِنَّا عَلٰى ذَهَابٍۭ بِهٖ لَقٰدِرُوْنَ( سُوْرَةُ الْمُؤْمِنُونَ : ١٨)
کثرت پیشاب کا مرض
سورہ فاتحہ تلوں پر اکیس مرتبہ دم کر کے گیارہ دن تک کھلایا جائے ، ان شاء اللہ کثرت پیشاب کا مرض ختم ہو جائے گا۔
زیادتی پیشاب کا خاتمہ
ذیل کی آیت زعفران و گلاب سے تحریر کر کے پانی سے دھو کر پلائیں۔ کم از کم اکیس یوم پلانے والا عمل کیا جائے۔ اور انہی آیات کا تعویز بنا کر گلے میں ڈالیں۔
بسم الله الرحمن الرحيم وَ قِیْلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَكِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآءُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ اسْتَوَتْ عَلَى الْجُوْدِیِّ وَ قِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ( سورہ ھود :44)