عملیات, اعمال شفاء, چھل کاف

پیٹ میں رسولیاں

پیٹ میں رسولیاں

  واقعہ ہے کہ ایک خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ میرے پاس آئی اور کہا کہ ہم عمان سے ائے ہیں بیٹی کے پیٹ میں رسولیاں ہیں ڈاکٹر نے آپریشن کا کہا ہے مگر چونکہ اس کو شوگر کا مرض بھی ہے لہذا آپریشن کرانے میں نہایت خطرہ ہے اور تکلیف اس قدر ہے کہ برداشت نہیں ہوتی آپ کوئی روحانی علاج تجویز فرمائیں تاکہ اس موذی مرض سے نجات حاصل ہو سکے ان سے کہا کہ چینی کی سات عدد سفید پلیٹیں لائیں سات عدد پلیٹوں پر چہل کاف کا نقش مع آیات شفا لکھ کر دیا اور ایک پانی کی بوتل پر چہل کاف پڑھ کر دم کیا اور کہا کہ صبح نہار منہ دم شدہ پانی سے ایک پلیٹ دھو کر پانی پی لیں سات روز میں بوتل کا پانی ختم کر کے پھر بتائیں کیا صورتحال ہے پانچویں روز وہ خاتون دوبارہ آئی کہ آج صبح تعویذ پینے کے بعد پیٹ میں شدید تکلیف شروع ہو گئی اور جب بیٹی رفع حاجت کے لیے بیت الخلا میں گئی تو پیٹ سے ساری رسولیاں ٹکڑے ٹکڑے ہو کر باہر نکل آئیں ہم بچی کو ہسپتال لے گئے تو وہاں مختلف ٹیسٹ کروانے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں اب کوئی رسولی نہیں ہے

برکات کاف شرح چہل کاف صفحہ 67