امامت کا بیان, گناہ کبیرہ کا بیان

پیسے کی لالچ میں نس بندی کرانا

سوال۔۔۔
زید نے اپنی خوشی سے پیسےکی لالچ میں نسبندی کرالی تو زید کے پیچھے نماز پڑھنا اور اس پر جنازہ کی نماز پڑھنا کیسا ہے؟اور زید اگر نماز کی صف میں داخل ہو تو لوگوں کی نمازوں میں کچھ خلل واقع ہوگا یا نہیں؟
الجواب۔۔۔
زید گنہگار ہوا اس کے اوپر توبہ واستغفار لازم ہے اور بعد توبہ اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے اور اس کے جنازہ کی نماز پڑھنا مسلمانوں پر واجب ہے اور اس کا نماز کی صف میں کھڑا ہونا لوگوں کی نمازوں میں خلل نہیں پیدا کرے گا کہ زنا کرنے والے ، شراب پینے والے ،جوا کھیلنے والے ، سود کھانے والے، والدین کی نافرمانی کرنے والے،اور اس قسم کے دوسرے گناہ کبیرہ جن کی حرمت نص قطعی سےثابت ہے ان کے مرتکب کی نماز جنازہ پڑھنا مسلمانوں پر واجب ہے اور ان کے صف میں کھڑے ہونے سے لوگوں کی نمازوں میں خلل نہیں واقع ہوتا تو نسبندی کرانے والے کی نماز جنازہ پڑھنا بھی واجب ہوگا۔اور اس کے صف میں کھڑے ہونے سے لوگوں کی نمازوں میں خلل نہیں واقع ہوگا
بحوالہ:فتاوی فیض الرسول
ص:283