عملیات, استخارہ کے اعمال

پانی سے استخارہ

پانی سے استخارہ

ایک کاغذ پر اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم لکھ کر ایک طشت یا کونڈے میں پانی بھرے۔ دل میں یہ مستقل خیال کر کے فلاں کام کریں یا نہیں اس کاغذ کو پانی کے بیچ میں ڈال دیں۔ خود اس طرف بیٹھے کہ پانی کا برتن سامنے ہو اور خود قبلہ رخ ہو۔ اب مع بسم اللہ الحمد شریف چند بار پڑھنا شروع کریں۔ اگر کاغذ داہنے کنارے پر جالگے تو کامیابی کی نوید ہے۔ اگر مشرق رخ جائے تو کامیاب ہوگا، مگر کوشش اور صبر سے کام لینا ہوگا۔ اگر بائیں کو جائے تو انکار تصور کرے اور اگر قبلہ کو جائے تو کام بہت جلد ہو گا مگر استخارہ کرنے سے پہلے مٹھائی پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نیاز دلا کر پاس رکھ لیں اور بعد حکم ملنے کے تقسیم کریں یا خود کھا لیں۔