عورتوں کی تمام تکالیف کے لیے
رســــــــــولی کے عــــــــــلاج کے لیے عمل نمبر 1
اگر کسی عورت کو اندرونی تکلیف ہو اور اس کو حیض بہت زیادہ آتے ہوں۔ ڈاکٹر اور حکیم اس کا سبب بچہ دانی میں رسولیاں بتاتے ہوں اور آپریشن تجویز کرتے ہوں اور وہ عورت آپریشن سے خائف ہو تو اسے یہ عمل کرنا چاہئے ۔ بہر حال ہر سسٹم آف میڈیسن اپنی افادیت رکھتا ہے۔ اس کے مطابق عمل کرنے سے بھی انسان کو شفاء ہو جاتی ہے۔ یہاں منشاء ہرگز نہیں کہ کسی بھی سسٹم آف میڈیسن سے استفادہ نہ کیا جائے۔ ہر طریقہ علاج میں شفاء اللہ کے حکم سے ہوتی ہے اگر کوئی آپریشن سے خوفزدہ ہو یا اس کے پاس مادی وسائل کی کمی ہو تو وہ اسم پاک یا عــــــــــلی روزانہ اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف کے ساتھ 110 مرتبہ بعد از نماز فجر 40 دن پڑھ کر پانی پر دم کر کے پئے۔ (اگر حیض بند ہو گئے ہوں اور نماز پڑھ سکتی ہو ورنہ صرف وقت کا خیال رکھا جائے اور اس اسم پاک کو110 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے روزانہ پیا جائے۔ ) ۔ 40 دن کے بعد روزانہ 11 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالیں۔ 40 دن کے بعد اپنا الٹراساؤنڈ کرائیں ان شاء اللہ رحم کی رسولیاں تحلیل ہو چکی ہوں گی۔
رســــــــــولی کے عــــــــــلاج کے لیے عمل نمبر 2
اگر کسی کے جسم پر رسولی نمودار ہوا اور ڈاکٹر اس کے آپریشن کا مشورہ دے رہے ہوں تو مریض کو چاہئے کہ آپریشن سے پہلے اللہ تعالیٰ کے اسم پاک یا علی سے استفادہ کرے۔ جس جگہ رسولی ہوا سے دائرہ لگا کر اس پر اسم مبارک یا عــــــــــلی کے اعداد 110 دائرہ کے اندر لکھ دیں اور اس اسم پاک کو 313 مرتبہ روزانہ اول و آخر درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے روزانہ پڑھنے کے بعد پانی پر دم کریں اور پانی پی لیں اور اس کا تھوڑا سا پانی بچا کر اسے اس رسولی پر لگائیں ۔ 40 دن کا عمل ختم نہیں ہو گا کہ مریض کو شفاء حاصل ہونا شروع ہو جائے گی۔ اگر رسولی جسم کے کسی اندرونی حصے میں ہے تو صرف پانی پڑھ کر پینا ہی کافی ہے۔ ان شاء اللہ شفاء ہوگی اور رسولی غائب ہو جائے گی۔