حقوق الزوجین

عورت اگر ٓشوہر کی مرضی کیخلاف مایئکے رہے؟

سوال

ھم میاں بیوی کہ درمیان جدائی کو چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور میں اس دوران اپنی بیوی کو بارہا لانے کی کوشش کر چکا ہوں لیکن وہ اپنے گھر نہیں آئی ، تو ایسی صورت میں کیا میں نان نفقہ ادا کرنے کا پابند ہوں ؟ نیز جو بچہ پیدا ہوا ہے اس کے اخراجات و ماہانہ خرچ دینا مجھ پر لازم ہے یا کہ نہیں ؟

جواب

اس صورت میں جب بیوی شوہر کی مرضی کے خلاف اور اس کے بلانے کے باوجود اپنے ماں باپ کے گھر بیٹھی ہوئی ہے ، نان نفقہ کی مستحق نہیں ہے البتہ بچے کا نفقہ (خرچ ) دینا شوہر کی ذمہ داری ہے ۔
وقار الفتاویٰ جلد نمبر 1 ص نمبر 93