اعمال برکت رزق, اعمال عزت و شہرت و کامیابی

عہدہ و ملازمت میں بلندی

اگر کسی ملازم کے عہدے کی ترقی رکی ہوئی ہو اور کسی بھی وجہ سے اس کے افسران بالا رکاوٹ ڈال رہے ہوں تو ملازم کو چاہئے کہ پیر کے دن بعد از نماز مغرب 707 مرتبہ اس اسم پاک یا رافع کو پڑھے اور عمل 11 دن جاری رکھے اس کے بعد توقف کرے اور دوبارہ پیر آنے پر یہی عمل کرے پھر توقف کرے اور تیسرے پیر کو بھی یہ عمل کرے اور اس کے بعد اللہ تعالی کے حضور جھولی پھیلا کر اپنی ملازمت میں ترقی کی دعا کرے اس میں کوئی شک نہیں کہ حق تعالی اسے ترقی عطا فرمائے۔ اگر کام پہلے پیر کو ہو جائے تو عمل کی مدت کو پورا کرنا لازم ہے ہر عمل کے پہلے اور آخر میں طاق اعداد میں درود پاک پڑھنا انتہائی ضروری ہے وگرنہ عمل رائیگاں بھی جاسکتا ہے۔