نکاح کے اعمال
اگر والدین اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں پریشان ہوں ، روپے پیسے کمی کی وجہ سے وہ اس کی شادی نہ کر پا رہے ہوں یا اس کے لیے کوئی اچھا رشتہ نہ آرہا ہو۔ ماں یا باپ میں سے کسی ایک کو چاہیے کہ وہ عشاء کی نماز کے گیارہ ہزار (۱۱۰۰۰) مرتبہ اس اسم پاک ” یَا مُغْنِی ” کا ورد کرے۔ یہ عمل گیارہ دن تک کیا جائے
ضروری ہے کہ عمل جمعرات کے دن شروع کیا جائے اور اتوار کے دن ختم کیا جائے ۔ ان شاء اللہ بہت جلد یہ پریشانی ختم ہو جائے گی۔
درود ابراہیمی 11 مرتبہ
سورہ مزمل 11 مرتبہ
یا مُغْنِی 111 مرتبہ
درود ابراہیمی 11 مرتبہ
مدت عمل 41 دن یہ وظیفہ بعد نماز عشاء شروع کرے اور آخر تک کسی سے بات نہ کرے بہتر ہے خلوت اختیار کرے اور اس عمل کا کسی سے تذکرہ نہ کرے اور خوب دعائیں کرے ان شاءاللہ کام بن جائے گا
ان تمام معاملات میں ” سورہ قریشِ ” کو بعد نماز عصر و عشاء 21 مرتبہ پڑھنا بہت مفید ہے یہ عمل شادی کی تیاری سے لے کر نکاح تک جاری رکھیں اللہ سے دعا مانگیں یقین و استقامت کے ساتھ عمل مکمل کریں ان شاءاللہ کامیابی ہوگی
اگر کسی کے لڑکے یا لڑ کی کارشتہ نہ آتا ہو تو اسے چاہئے کہ وضو کر کے 2 رکعت تحیۃ الوضو پڑھے پھر اسی نشست میں سو (۱۰۰) مرتبہ یا ایک سوتینتیس (۱۳۳) مرتبہ” يا لطيف ” پڑھے اور اس کو اپنا معمول بنالے، ان شاء اللہ تعالی ایک ماہ میں مناسب رشتہ ملے گا۔ اگر کوئی معمول نہ بنا سکتا ہو تو اکیس روز تک حسب بالا دو رکعت ادا کرے، تین سو اکہتر (۳۷۱) مرتبہ اکیس (۲۱) روز تک پڑھے
لیکن یادر ہے کہ اسماء الحسنیٰ پڑھنے سے قبل اور بعد میں گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا چاہیے
بعد نماز عشاء ” يَالْطِيفُ يَا وَدُودُ ” گیارہ سو گیارہ باره اول آخر درود شریف کے ساتھ چالیس روز تک پڑھے اور اس کا تصور کرے ، ان شاء اللہ مقصود حاصل ہوگا ، اگر مقصود پہلے پورا ہو جائے چھوڑے نہیں مکمل کرے۔
شادی کے لیے اگر کوئی چاہتا ہو لڑکیوں کا رشتہ اچھی جگہ ہو جائے تو 21 مرتبہ روزانہ “سورة السجدة” پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اچھی جگہ رشتہ ہو جائے گا۔
اگر کوئی شادی کے قابل ہو اور رشتہ نہ آتا ہو یا شادی میں رکاوٹ ہوتے اکیس (۲۱) بار روزانہ “سورہ طٰـہٰ” پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالی مناسب جگہ رشتہ ہوجائے گا
آج کل جس دور میں سے ہم گزر رہے ہیں بچے بچیوں کی شادیوں میں بعض اوقات ایسی رکاوٹیں حائل ہو جاتی ہیں کہ والدین پریشان ہو جاتے ہیں جس بچے یا بچی کو یہ مسئلہ در پیش ہو وہ بعد از نماز عصر “یا فتاح ” 1156 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے اگر بچہ یا بچی نہ پڑھ سکیں تو ان کے والد یا والدہ میں سے کوئی ایک اس وظیفے کو مکمل کرے ان شاء اللہ شادی کی راہیں کھل جائیں گی۔ عمل کے دوران ہی مشکل آسان ہوتی ہوئی نظر آئے گی لیکن یادر ہے کہ ایسے تمام وظائف جن میں خاص مدت بتائی گئی ہوتی ہے۔ اگر کسی کا کام اس خاص مدت سے پہلے بھی ہو جائے تو اسے وہ مدت پورا کرنا لازم ہے اس کے بعد وہ شکرانے کے نوافل ادا کر سکتا ہے۔
اگر جائز طور پر شادی کرنا ہو تو اپنی مرضی کے مطابق اور جو شخص مخالف یا کوئی بھی اس جائز کام میں خلل پیدا کر رہے ہوں تو اس کے لیے بعد نماز عشاء 21 دنوں تک پانچ سو مرتبہ “ناد علی” پڑھے اور اپنے مقصد کا کامل تصور باندھے۔ اللہ عزوجل کے حکم سے شادی وہاں ضرور ہوگی جہاں وہ چاہتا ہے۔
نادعلی
ناد علیا مظھر العجائب تجدہ عونا لک فی النوائب کل ھم و غم سینجلی بعظمتک یا اللہ بنبوتک یا رسول اللہ و بولایتک یا علی یا علی یا علی
ایسی صورتوں میں کہ لڑکیوں کے رشتے آتے ہوں اور نظر کی وجہ سے طے نہ ہوتے ہوں تو لڑکی کی والدہ یا خود لڑکی الحمد شریف اس طرح پڑھے کہ جب إِيَّاكَ نَعْبُدُ و إِيَّاكَ نَسْتَعِین پر پہنچے تو اس آیت کو گیارہ (۱۱) بار پڑھ کر سورہ پوری کرے اور پانی پر دم کرے، اسی طرح گیارہ (۱۱) بار یہ سورہ پڑھے اور ہربار پانی پر دم کرے۔ اور یہ پانی تین گھونٹ میں لڑکی کو پلا دیا جائے یا لڑکی خود عمل کر کے پی لے عمل کی مدت چالیس (۴۰) روز ہے۔
اگر کسی کو شادی کا پیغام نہ آتا ہو تو لڑکا یا لڑکی بذات خود اسم پاک ” یا علی ” کو 2970 مرتبه اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن تک بعد از نماز مغرب پڑھے۔ اگر لڑ کی بوجہ مجبوری کے نہ پڑھ سکتی ہو تو دوسرے بہن بھائی یا والدین میں سے کوئی اس کی نیت کر کے پڑھ سکتا ہے۔ جب اس اسم کی مدت مکمل ہو جائے تو ان شاء اللہ بہتر رشتے کا پیغام آئے گا۔ جب رشتہ دیکھنے جائیں تو دل میں اس اسم پاک کا ذکر کرتے رہیں، اگر رشتہ بہتر ہو گا تو شادی ہوگی وگر نہ نہیں ہوگی ۔
اگر کسی لڑکے یا لڑکی کی شادی میں رکاوٹ ہو یا سرے سے رشتہ آتا ہی نہ ہو تو لڑکا یا لڑکی اور اس کی ماں صبح فجر کی نماز کے بعد اور شام کو مغرب کے بعد پانچ سو (۵۰۰) مرتبہ “درود ابراہیمی” پڑھ کر دعا کریں تو بہت جلد نیک اور اچھے رشتہ کا اللہ کی طرف سے انتظام ہوجاتا ہے اور رکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔
اگر کسی لڑکے یا لڑکی کا رشتہ نہ آتا ہو یا بات بن کرختم ہو جاتی ہو یا بار بارشادی میں رخنہ پڑ جاتا ہو تو “سورہ احزاب” با وضو لکھ کر موم جامہ کرکے لڑکے کے دائیں اور لڑکی کے بائیں بازو پر باند ھے۔ ان شاء اللہ تعالی بخت کھلے گےاور اچھی جگہ رشتہ ہو جائے گا اور جملہ رکا وٹیں دور ہو جائیں گی۔
شادی میں رکاوٹ ختم ہواور اگر کسی کی شادی میں رکاوٹ ہو اور رشتہ ملنےمیں دشواری آرہی ہو تو نماز فجر و مغرب کے بعد ایک سو ایک (۱۰۱) مرتبہ “درود ابراہیمی” پڑھ کر دعا کریں ۔ اللہ تعالی پاکیزہ رشتہ عطا فرمائیں گے
اگر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی نہ ہوتی ہو تو جمعہ کے دن بوقت اشراق 4 رکعت نفل ادا کرنے کے بعد 21 مرتبہ” سورہ مزمل” کی تلاوت کرے، اول آخر21 مرتبہ درود شریف پڑھے پھر سجدے میں جا کر اپنی شادی کی دعا کرے۔ اس عمل کو7 جمعوں تک جاری رکھے۔ انشاء اللہ اسی دوران شادی کی بات کسی بہتر جگہ پکی ہو جائے گی۔
یہ اسم حسب منشاء شادی اورپسندکی شادی کے لیے بہت ہی مجرب ہے اچھا رشتہ ملنا خوش بختی کی دلیل ہے مگر آج کل کے دور میں ماں باپ اپنے بچے اور بچیوں کے رشتے کرنے سے پہلے بہت گومگو میں ہوتے ہیں اور بعض اوقات حساب دانوں سے حساب لگواتے ہیں یا پھر استخارہ کرتے ہیں یا استخارہ کرواتے ہیں۔ مگر پھر بھی پریشانیوں کا شکار رہتے ہیں۔ ایسے لوگ جو اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتے ہوں یا ماں باپ جو اچھا رشتہ تلاش کر رہے ہوں انھیں چاہئے کہ اس اسم “یا لطیف “کو 40 دن تک اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1290 مرتبہ پڑھیں۔ ان شاء اللہ پسند کی شادی بھی ہو جائے گی اور جن ماں باپ کو اچھے رشتے کی تلاش تھی انھیں حسب منشاء اچھا رشتہ مل جائے گا اور شادی کے بعد کوئی پریشانی نہ ہو گی ، شادی کے بعد سکون حاصل ہو گا اور ماں باپ کے دل کو بھی ٹھنڈک حاصل ہوگی۔ ان شاءاللہ الکریم
اگر کسی نے بہت سخت قسم کی بندش لگائی ہو اور باوجود کئی طرح کےعلاج کے بندش ٹوٹ نہ رہی تو “سورہ مزمل” کو اکتالیس (۴۱) مرتبہ اکتالیس(۴۱) دن، اول و آخر اکتالیس (۴۱) مرتبہ درود شریف پڑھ کر اللہ سےخشوع و خضوع سے دعا مانگیں ۔ ان شاء اللہ ، بندش سے نجات ملے گی۔
اگر کسی لڑکی کی شادی نہ ہوتی ہو تو اس کو چاہئے کہ اس اسم الہی “یا مُجِیْبُ ” کو گیارہ (۱۱) دن تک روزانہ پانچ ہزار پانچ سو (۵۵۰۰) مرتبہ پڑھے اور اپنی شادی کی دعا کرے۔ ان شاء اللہ جلد ہی اس کی شادی کہیں طے ہو جائے گی۔
نو چندی جمعہ کو نماز عصر اور مغرب کے درمیان تین ہزار ایک سو پچیس ۳۱۲۵) مرتبہ” یا ودود” پڑھیں ۔ اول و آخر کوئی بھی درود شریف ایک بار پڑھیں۔7 جمعہ یہ عمل بلاناغہ کریں پھر ہر نماز کے بعد اکیس بار پڑھ کر اپنے مطلوب کو تصور کریں اور دم کر دیں ۔ اکیس یوم کے بعد بائیسویں یوم بات کریں۔ بات نہ بنے تو مزید پڑھیں اور کل چالیس یوم پورے کر لیں۔ پھر اکتالیسویں یوم بات کریں۔ ان شاء اللہ آپ کا مقصد حاصل ہو جائے گا
نوٹ : دوران عمل آپ نے رابطہ نہیں کرنا۔ اگروہ رابطہ کریں مختصر سی بات کریں۔ شادی کی بات عمل ختم ہونے کے اگلے دن کرنی ہے۔
اگر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی نہ ہوتی ہو منگنی ہو کر ٹوٹ جاتی ہو یا سرے کوئی رشتہ ہی ہے نہ آتا ہو یا اگر رشتہ آتا ہو تو کوئی بھی بات طے نہ ہوتی ہو۔ رشتہ والے ناپسند کر کے چلے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں بھی سورہ فاتحہ کی تلاوت اس مشکل سے نجات دلا دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مدد فرماتا ہے اور سورہ فاتحہ کی برکت سے دلی مراد جلد ہی پوری ہو جاتی ہے چنانچہ جو کوئی یہ چاہے کہ کسی اچھی اور نیک جگہ پر اس کا نکاح ہو جائے اور اس معاملے میں اسے کامیابی نصیب ہو اس کا گھر بس جائے تو اسے چاہئے کہ وہ نماز فجر اور نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد کسی سے کلام نہ کرے۔ چالیس یوم تک ہر روز بلا ناغہ ایک سو مرتبہ “سورہ فاتحہ” پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے۔ ان شاء اللہ تعالی چالیس یوم کے اندر اندر ہی مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی اور کوئی اچھا اور نیک رشتہ آجائے گا۔ اگر بالفرض چالیس یوم تک مقصد پورا نہ ہوتا ہو تو مایوس نہ ہو اس عمل کو مزید چالیس یوم تک جاری رکھے ۔ بفضل باری تعالیٰ ضرور مقصد میں کامیابی ہوگی اور جلد ہی کسی اچھی جگہ نکاح ہو جائے گا۔ اور اچھے طریقے سے شادی کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے پا جائے گا
اگر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی نہ ہوتی ہو منگنی ہو کر ٹوٹ جاتی ہو یا سرے کوئی رشتہ ہی ہے نہ آتا ہو یا اگر رشتہ آتا ہو تو کوئی بھی بات طے نہ ہوتی ہو۔ رشتہ والے ناپسند کر کے چلے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں بھی سورہ فاتحہ کی تلاوت اس مشکل سے نجات دلا دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مدد فرماتا ہے اور سورہ فاتحہ کی برکت سے دلی مراد جلد ہی پوری ہو جاتی ہے چنانچہ جو کوئی یہ چاہے کہ کسی اچھی اور نیک جگہ پر اس کا نکاح ہو جائے اور اس معاملے میں اسے کامیابی نصیب ہو اس کا گھر بس جائے تو اسے چاہئے کہ وہ نماز فجر اور نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد کسی سے کلام نہ کرے۔ چالیس یوم تک ہر روز بلا ناغہ ایک سو مرتبہ “سورہ فاتحہ” پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے۔ ان شاء اللہ تعالی چالیس یوم کے اندر اندر ہی مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی اور کوئی اچھا اور نیک رشتہ آجائے گا۔ اگر بالفرض چالیس یوم تک مقصد پورا نہ ہوتا ہو تو مایوس نہ ہو اس عمل کو مزید چالیس یوم تک جاری رکھے ۔ بفضل باری تعالیٰ ضرور مقصد میں کامیابی ہوگی اور جلد ہی کسی اچھی جگہ نکاح ہو جائے گا۔ اور اچھے طریقے سے شادی کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے پا جائے گا
اگر کوئی کسی جگہ پر نکاح کرنے کا خواہش مند ہو گھر میں کوئی اس رشتہ سے راضی ہو اور کوئی ناراض ہو تو ایسی صورت میں سب گھر والوں کو راضی کرنے کی غرض سے ہر روز نماز فجر کے بعد باوضو حالت میں قبلہ رو ہو کر بیٹھے کسی سے کوئی کلام نہ کرے اور ایک سو پچیس مرتبہ “سورہ فاتحہ” پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنے مقصد کے حصول کیلئے دعا مانگے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی دعا بارگاہ الہی میں قبولیت کا شرف حاصل کرے گی اور جس جگہ چاہتا ہے اس کی شادی ہو جائے گی اگر ہر روز ایک سو پچیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور یہ دم کیا ہوا پانی گھر والوں کو کسی طرح سے پلا دیا کرے تو ان شاء اللہ تعالی جلدی مقصد پورا ہو جائے گا۔
آج کل کے زمانے میں جہاں انسانوں کے ظاہر اور باطن میں اتنا تضاد ہے کہ پہچاننا مشکل ہے۔ اکثر بچوں یا بچیوں کے والدین شادی کے بعد پچھتاتے ہیں کہ کاش ہم اس بارے میں جانتے ہوتے ۔ ایسے تمام لوگوں کے لیے میری رائے یہ ہے کہ کسی بھی بچی یا بچے کا رشتہ کرنے سے پہلے استخارہ کر لیا جائے۔ اور یہ استخارہ صرف بچے یا بچی کے رشتے کے لیے مخصوص ہے جو والدین چاہتے ہوں کہ اپنے بچے یا بچی کا رشتہ کسی کے یہاں کرے تو اس شب قبلہ رخ ہو کر بعد از نماز عشاء یا علیم اخبرنی کثرت سے پڑھے تعداد کا فکر نہ کرے بلکہ جب تک نیند کا جھونکا نہ آئے اس وقت تک پڑھتا ر ہے۔ جیسے ہی نیند کا جھونکا آئے اپنا عمل بند کر کے سو جائے 3 سے 5 شب کے اندر اندر معلوم ہو جائے کہ رشتہ کرنا مناسب ہوگا کہ یا نہیں۔ ان شاءاللہ الکریم