اسلام اور عملیات, اعمال متعلقہ بچوں کے مسائل

نظربد سے بچنے اور بچانے کے طریقے

نظر بد سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ اور اس کا علاج کیا ہے؟

 نظر بد سے بچنے کے متعدد طریقے اور وظائف مروی ہیں، جن

میں چند درج ذیل ہیں:

(1) حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، فرماتے ہیں : نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ امام حسن و امام حسین رضی اللہ تعالی عنہا پر دم کرتے اور فرماتے: تمہارے والد حضرت ابراہیم عَلیہ السلام حضرت اسماعیل اور اسحاق علیہ السلام اسحاق علیہما السلام کو یوں ہی دم فرمایا کرے،دم یہ ہے: 

أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عین لامة

صحیح بخاری ، ج 4، ص 147 ، دار طوق النجاة ). صفحہ 134

(2) نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوتے ، جبریل علیہ السلام ان کو یوں دم کرتے

 بِاسمِ اللهِ يُبْرِيكَ وَمِنْ كُلِّ دَاء يَشْفِيكَ وَمِنْ وَشَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَشَرِّ كُلِّ ذِي عين

(صحیح مسلم ، ج 4، ص 1718 ، دار احیاء التراث العربی، بیروت )

(3) ملا علی قاری رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں :شرح السنتہ میں ہے : حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک خوبصورت بچے کو دیکھا تو فرمایا: اس کی ٹھوڑی میں سیاه نشان ( ٹکہ ) لگا دو، تا کہ اسکو نظر نہ لگے دسموا جا مطلب ہے سودا(سیاہ کر دو )النونتہ سے مراد وہ نوک ہے جو چھوٹے بچے کی ٹھوڑی پر ہوتی ہے (مرقاة المفاتیح الطب،والرقی ،ج7 ، ص2870 ،دار الفکر،بیروت )۔ صفحہ 134

(4)مزید فرماتے ہیں ہشام بن عروہ سے مروی ہے کہ جب انکو کوئی چیز پسند آتی یا کسی باغ میں داخل ہوتے تو پڑھتے : 

مَا شَاء اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ إِنْ تَرَنِ أَنَا أَقَلَّ مِنْكَ مَالًا وَوَلَدًا فَعَسَى رَبِّي أَنْ يُؤْتِيَنِي خَيْرًا مِنْ جنتک 

(نرقاةالفاتیح کتاب الطب والرقی ، ج 7، ص 2870 ، دار الفکر، بیروت ) ص 135