استخارہ کے اعمال

نئے کام کے بارے میں معلومات کا عمل

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص اللہ تعالی سے صلاح کرتا ہے وہ ہمیشہ فلاح پاتا ہے۔ یہ اسم مبارک اللہ تعالیٰ جل شانہ سے صلاح کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے اور تیر بہدف ہے۔ اگر کوئی شخص کسی نئے کام کا آغاز کرنا چاہتا ہے یا کوئی نیک کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے مگر اسے اس کی کامیابی کے متعلق شکوک و شبہات ہوں تو اسے چاہئے کہ بعد از نماز عشاء اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک (یا رشید) کو 3000 مرتبہ 21 دن پڑھے۔ ان شاء اللہ اس پاک نام کی برکت سے اسے اپنے نئے کام کے بارے میں خواب میں یا کسی اشارے کی مدد سے معلوم ہو جائے گا کہ جو نیا کام کرنا چاہتا ہے کہ وہ اس کے لیے بہتر ہے یا نہیں۔