ناراضی دور کرنے کے لئے
اگر کسی کا کوئی عزیز رشتہ دار یا دوست کسی ناراضی دور کرنے کیلئے غلط فہمی کی بناء پر اس سے ناراض ہوگیا ہو اور کسی بھی طرح صلح پر آمادہ نہ ہوتا ہو تو اس صورت میں تھوڑا سا سرمہ لیں اور چاند کی پہلی جمعرات سے اس عمل کو شروع کرے یعنی ہر روز نماز ظہر کے بعد باوضو حالت میں ایک سو ایک بار سورہ فاتحہ پڑھ کر سرمہ پر دم کرے لیکن شرط یہ ہے کہ سورۃ فاتحہ کو اس طرح سے پڑھے یعنی بسم اللہ کی میم کو الحمد میں ملائے یہ عمل چار جمعرات تک ہر روز بلا ناغہ کرے اس کے بعد جب عمل مکمل ہو جائے تو اس سرمہ کو کسی شیشی میں ڈال کر محفوظ کرلے اور پھر ضرورت کے وقت نماز ظہر کے بعد اس سرمہ میں تھوڑا سا سرمہ علیحدہ نکال کر اس پر ناراض ہونے والے کا اور اپنا تصور کر کے ایک سو ایک مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کرے اور پھر یہ سرمہ اپنی آنکھ میں لگا کر ناراض ہونے والے کے سامنے جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سورہ فاتحہ کی برکت سے ناراضی خوشی میں بدل جائے گی اور ناراض فوری طور پر راضی ہو جائے گا لیکن شرط یہ ہے کہ سرمہ لگانے کے بعد سب سے پہلے اس سے آنکھ ملائے جو ناراض ہے اور کسی طرح بھی راضی نہیں ہوتا کسی دوسرے سے آنکھ نہ ملائے ۔ اس عمل کی ذکاۃ جمعرات سے چار جمعہ تک تئیس دن میں ختم ہوگی۔ اس مقصد عمل کے لئے یہ آزمودہ اور تیر بہدف عمل ہے۔ اس کے علاوہ اس عمل کے ذریعہ وہ حضرات بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں جو کسی جگہ پر شادی کرانے کے خواہش مند ہیں اور کوئی اس نیک کام کے لئے راضی نہ ہوتا ہو ، جائز اور نیک مقصد کے حصول کے لئے عمل کرنا جلد اثر دکھاتا ہے۔