ناپاک کپڑوں میں امامت کروانا کیسا ؟
مسئله: زید کے کپڑے پر اگر ایک دن سے لے کر سات سال کا لڑ کا پیشاب کر دے تو بغیر صاف کئے اس کپڑے کو پہن کروہ امامت کر سکتا ہے یا نہیں ؟
الجواب: لڑکا یا لڑکی خواہ ایک روز کے ہوں یا سات سال کے ان کے پیشاب نجاست غلیظہ ہیں کہ اگر کپڑے یا بدن میں لگ جائیں تو ان کا پاک کرنا فرض ہے بغیر پاک کئے نماز پڑھائی تو امام و مقتدی کسی کی نماز نہیں ہوگی۔ اور قصداً پڑھائی تو گناہ بھی ہوا۔ اور اگر بہ نیت استخفاف ہے تو کفر ہوا اور اگر درہم کے برابر ہے تو پاک کرنا واجب ہے بغیر پاک کئے نماز پڑھائی تو مکروہ تحریمی ہوئی یعنی ایسی نماز کو امام و مقتدی دونوں پر اعادہ واجب ہے اور قصداً پڑھائی تو گنہگار بھی ہوا اور اگر درہم سے کم ہے تو پاک کرنا سنت ہے بے پاک کئے نماز ہوگئی مگر خلاف سنت ہوئی.
بحوالہ:- فتاوی فیض الرسول
ص:-172