مسئله:نماز تہجد اور صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ پڑھنا کیسا ہے؟
الجواب: بلا تداعی مضائقہ نہیں اور تداعی کے ساتھ مکروہ ۔تداعی کے معنیٰ ہیں ایک دوسرے کو بلانا جمع کرنا اور اسے کثرت جماعت لازم عادی ہے جس کی تحدید یوں فرمائی گئی ہے کہ امام کے ساتھ ایک دو شخص تک بالاتفاق بلا کراہت جائز اور تین میں اختلاف اور چار مقتدی ہوں تو بالاتفاق مکروہ ہے۔ھکذا فی الفتاوی الرضويه وهو تعالى اعلم
بحوالہ:فتاوی فیض الرسول
ص:342
نماز تہجد اور صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ پڑھنا کیسا ہے؟
19
Dec