باب الصلوۃ, علم القرآن

سورة الفتح کی آیت نمبر 29 آدھی پڑھی نماز کا حکم۔

سوال
زید نے فجر کی دوسری رکعت میں سورہ فتح پ 26 رکوع 11 میں محمد رسول اللہ سے پڑھنا شروع کیا اور فی الانجیل پر رکعت پوری کر دی تو نماز ہوئی یا نہیں؟
الجواب

صورت مسئولہ میں نماز بلا کراہت ہو گئی کہ فی الانجیل پر رکوع کر دینے سے فساد معنی نہیں ہے اور محمد رسول اللہ سے فی الانجیل تک تین چھوٹی آیتوں سے زیادہ بھی ہے۔۔
{مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ-وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا٘-سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِؕ-ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ ﳝ- وَ مَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ}
ھذا ما عندي وهو اعلم بالصواب
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:351۔جلد 1 ناشر شبیر برادرز۔