سوال
زید نے جہری نماز پڑھائی جس کی پہلی رکعت میں سورت الم ترکیف الخ اور دوسری رکعت میں آیت سبحان ربك رب العزة عما يصفون الخ پڑھی۔ آیا اس صورت مذکور میں نماز جائز ہوگئی یا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوئی یا کچھ اور حکم ہے؟
جواب
قرآن مجید کو ترتیب سے پڑھنا واجبات تلاوت سے ہے واجبات نماز سے نہیں ہے اس لئے اگر کسی نے پہلی رکعت میں الم ترکیف الخ پڑھی اور دوسری رکعت میں سبحان ربک الخ پڑھی تو گنہگار ہوا توبہ کرے مگر نماز جائز ہوئی مکروہ تحریمی واجب الاعادہ نہیں ہوئی اور نہ بھول کر پڑھنے سے سجدہ سہو واجب ہوا۔جیسا کہ ۔رد المحتار جلد اول میں ہے۔ يجب الترتيب في سور القرآن فلو قرأ منكوسا اثم لكن لايلزمه سجود السهو لان ذالك من واجبات القراءة لا من واجبات الصلوة كما ذكره في البحر في باب السهو اھ ۔وهو تعالى اعلم وعلمه اتم واحكم
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:389