نماز غوثیہ کی فضیلت اور طریقہ
حضرت سیدنا غوث اعظم شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنه فرماتے ہیں:جس نے کسی مصیبت میں مجھ سے فریاد کی وہ مصیبت جاتی رہی، جس نے کسی سختی میں میرا نام پکا را وہ تختی دور ہو گئی ، جو میرے وسیلے سے اللہ عز وجل کی بارگاہ میں اپنی حاجت پیش کرے وہ حاجت پوری ہوگی ۔ جو شخص دو رکعت نفل پڑھے اور ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد قُل هو الله شریف گیارہ گیارہ بار پڑھے، سلام پھیرنے کے بعد حضور نبی کریم ﷺ پر درود و سلام بھیجے پھر بغداد شریف کی طرف گیارہ قدم چل کر میرا نام پکارے اور اپنی حاجت بیان کرے، إِن شَاءَ اللهُ تعالی پوری ہوگی