نماز ہائی بلڈ پریشر کا علاج

نماز قائم کرنے کے لیے ہم سب سے پہلے وضو کا ہتمام کرتے ہیں ۔ وضو کے دوران جب ہم اپنا چہرہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھوتے ہیں، پاؤں دھوتے ہیں اور سر کا مسح کرتے ہیں تو ہمارے اندر دوڑنے والے خون کو ایک نئی زندگی ملتی ہے جس سے ہمیں سکون ملتا ہے ۔ اس تسکین سے ہمارا سارا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے ۔ پرسکون اعصاب سے دماغ کو آرام ملتا ہے ۔ اعضائے رئیسہ ، سر، پھیپھڑے ، دل اور جگر وغیرہ کی کار کردگی بحال ہوتی ہے ۔ ہائی بلڈ پر یشر کم ہو کر نارمل ہو جاتا ہے ، چہرے پر رونق اور ہاتھوں میں رعنائی اور خوبصورتی آجاتی ہے۔ وضو کرنے سے اعصاب کا ڈھیلا پن ختم ہو جاتا ہے، آنکھیں پر کشش ہو جاتی ہیں سستی کا ہلی دور ہو جاتی ہے ۔ آپ کبھی بھی تجربہ کر سکتے ہیں کہ ہائی بلڈ پر یشر کے مریض کو وضو کرائیں تو بلڈ پریشر کم ہو جائے گا

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest