عملیات, اعمال برکت رزق

نفع بخش سودا ملنے کا وظیفہ

قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا هِیَ ؕ-قَالَ اِنَّهٗ یَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا فَارِضٌ وَّ لَا بِكْرٌؕ-عَوَانٌۢ بَیْنَ ذٰلِكَؕ-فَافْعَلُوْا مَا تُؤْمَرُوْنَ(68)قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُهَاؕ-قَالَ اِنَّهٗ یَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَآءُۙ-فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِیْنَ(69)قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا هِیَۙ-اِنَّ الْبَقَرَ تَشٰبَهَ عَلَیْنَاؕ-وَ اِنَّاۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ لَمُهْتَدُوْنَ(70)( پ 1 بقره 68-70)ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ تجارتی معاملات میں اسے نفع حاصل ہو اورسودا لیتے ہوئے اس کے ہاتھ ایسا سودا آئےجس سے اسے خاطر خواہ منافع حاصل ہولہذا تجارتی منڈیوں میں جو حضرات سوداخرید کر چھوٹے دکانداروں میں فروخت کرتے ہوں تو انہیں چاہئے سودا خریدنے سےپہلےان آیات کو 33 مرتبہ پڑھ لیں اور اس کے علاوہ روزانہ صبح کی نمازکےبعد ان آیات کو 41مرتبہ ہر ماہ 11 یوم تک پڑھنے کا معمول بنالیں تو اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے جس سودے کو بھی فروخت کرنے کی غرض سےخریدیں گے نفع بخش ثابت ہوگا۔بعض عاملین کا اس کے بارے میں یہ بھی کہنا ہے کہ سودا خریدتے وقت ان آیات کو صرف 11 مرتبہ پڑھ لیں اور اس کے بعد کثرت سے یا نافع کا ورد کریں پھر اللہ کا نام لے کر سودا خریدیں اور دل میں اللہ کے حضور التجاکریں کہ یا الہی اس سودے کا خریدنا میرے لئے نفع بخش اور باعث برکت کردے۔ اللہ تعالیٰ کثیر نفع عطافرمانے پر قادر ہے۔