اعمال متعلقہ بچوں کے مسائل

نا فرمان اولا دکوراہ راست پر لانے کا عمل

جس شخص کی اولا د نا فرمان ہو، اس کی کسی بات پر کان نہ دھرتی ہو اور الٹابد تمیزی بھی کرتی ہو۔ ایسے شخص کو چاہئے کہ بعد از نماز فجر مصلے پر بیٹھا ر ہے دوزانوں ہو کر اس اسم پاک(یا رشید)  کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 707 مرتبہ پڑھے۔ پانی پر دم کر کے یہ پانی ان تمام جگہوں پر ڈال دیا جائے جہاں سے بچے پانی پیتے ہوں تو پہلے ہی دن سے بچوں کی نافرمانیاں کم ہونا شروع ہو جائیں گی ۔ 21 دن عمل کرنے کے بعد اللہ کے حضور جھولی پھیلا کر دعا کرے کہ اس کے بچے اور باقی رشتہ دار اس کی عزت کرتے رہیں۔ ان شاء اللہ بچوں کی نافرمانی نہ صرف ختم ہو جائے گی بلکہ تمام بچے ماں باپ کے انتہائی تابع فرمان ہو جائیں گے اور وہ کبھی بھی اپنے ماں باپ کو دکھ نہیں دیں گے یہ وظیفہ نافرمان اولاد کے لیے انتہائی تیر بہدف ہے اور راقم نے اسے کبھی خطا ہوتے ہوئے نہیں دیکھا جس شخص کا اپنا نام عبد الرشید ہو اس کے لیے یہ وظیفہ کرنا سونے پر سہا گا ہے۔