اگر کسی کی بیوی یا شوہر بہت نا فرمان ہو اور بے حد تنگ کرنے والا ہو جس کے سبب میاں بیوی میں باہم تکرار رہتی ہو اور بات بات پر ناراضگی ہو جاتی ہو تو ہر دو میں سے جو صحیح ہو اسے چاہیے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ(یا مانع) 313 مرتبہ 21 دن تک پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائے اور اگر ایسا نہیں کر سکتا تو اس کا تصور کر کے پھونک مارے۔ ان شاء اللہ نا فرمان بیوی یا شوہر تا بعدار ہو جائے گا۔