احادیث مبارکہ کے اعمال, درود پاک کے اعمال, عملیات

نفاق سے بَری کون؟

چھٹی حدیث شریف میں ہے کہ حضورنے فرمایا ” جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پاک بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ درود بھیجتا ہے یعنی رحمت بھیجتا ہے، اور جو مجھ پر دس مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر سومر تبہ درود بھیجتا ہے اور جو مجھ پر سومرتبہ درود بھیجتا ہے اس کی پیشانی پر لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ شخص نفاق سے بھی بری اور دوزخ سے بھی بری اور قیامت کے دن شہیدوں کے ساتھ ہوگا اس حدیث شریف کو طبرانی نے نقل کیا۔ ( لواقع الانوار القدسیہ صفحه ۲۸۷ – فضائل از مولانا نور محمد صفحه ۳۱)