دوستو! یہ بارگا و حسن مطلق ہے زبان گھس جانے اور دانت پس جانے پر بھی اگر متاع گراں بہا ہاتھ آجائے تو مفت ہے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کب رحم و کرم کی بادنسیم چل جائے یہ جو ہم درج کر رہے ہیں یہ بزرگ عاملین و کاملین کا مجرب المجرب ہے۔ ترکیب عمل درج ذیل ہے۔ نصف شب کے بیدار ہوں غسل کریں سفید اور پاک کپڑے پہنے عطر لگا ئیں اور پھر نماز تہجد پڑھیں۔ نماز تہجد سے فارغ ہو کر اول و آخر درود شریف گیارہ مرتبہ اور درمیان میں تین سو مرتبہ اس آیت کی تلاوت کریں۔
بسم الله الرحمن الرحيم إِنَّا أَرْسَلْنَكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
جب بھی فضل و کرم ہو گا زیارت ہو جائے گی ۔ شوق کامل اور اعتقاد وائق کی ضرورت ہے۔