Blog

نافرمان کے لئے روحانی علاج

اولاد فرمانبرداری کرے

یَا شہِیْدُ ( اے ظاہِر وباطن سےواقف)  صُبح  (طلوعِ آفتاب سے پہلے پہلے ) نافرمان بچّے یا بچّی کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کرآسمان کی طرف منہ کرکے جو21 بارپڑھے،   اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کا وہ بچّہ یابچّی نیک بنے۔  (مُدّت: تاحُصولِ مُراد)

اولاد کے فرمانبردار ہونے کے لیے

زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوٰتِ (ال عمران) روزانہ اکتالیس (۴۱) مرتبہ پڑھیں پانی پر دم کرکے تاوقت افاقہ استعمال کروائیں۔

 بچوں کی ضد کا علاج

اول و آخر درود شریف ایک سو (۱۰۰) مرتبہ “ يَا مُغِيثُ ” پانچ سو پچاس (۵۵۰) مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے بچے کو پلائیں ۔ سات (۷) دن تک مسلسل یہی عمل کریں تو ان شاء اللہ بچہ ضد چھوڑ دے گا۔

بچوں کی بد تمیزی کا سبب اور اس کا علاج

 بچوں کی بدتمیزی اور نافرمانی کا سبب عموما والدین کے گناہ ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنا معاملہ درست کریں اور تین بار سورۂ فاتحہ پانی پر دم کر کے بچے کو پلایا کریں

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest