جو شخص مشکلات میں گھر اہو اور نکلنے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو وہ اسم پاک یا واســــــــــع 707 مرتبه اول و آخر 21 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ 40 دن تک پڑھے۔ 40 دن پڑھنے کے بعد اسی جگہ بیٹھ کر اس کا مربع نقش لکھے۔ اس نقش کو گلے یا سیدھے بازو میں پہن لے۔ ان شاء اللہ اس کی مشکلات یوں دور ہوں گی جیسے کبھی تھیں ہی نہیں۔ عمل کے خاتمہ کے بعد دو نفل شکرانہ ادا کرنا ضروری ہے اور اس کے بعد اس اسم مبارک کا ورد روزانہ 7 مرتبہ کرتا رہے مشکلات ہمیشہ اس سے پرے رہیں گی۔