اعمال قضائے حاجات

مشکلات اور مہمات کا حل

ایسے مشکل کام جو انسان کی سوچ اور تدبر سے باہر ہوں یا کوئی ایسی مہم در پیش ہو جس کا تمام کوششوں کے باجود حل نظر نہ آتا ہو۔ انسان اس مایوسی کے عالم میں اگر اس اسم پاک کی مداومت کرے تو مشکل چاہے پہاڑ سے بھی بلند ہو آسان ہو جاتی ہے۔ طریقہ یہ ہے کہ مشکل کو آسان کرنے کے لئے سائل کو اس اسم پاک کی مداومت کرنا پڑے گی اگر وہ روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک (یا قیوم) کو 1560 مرتبہ روزانہ 40 دن تک پڑھے 40 دن ختم ہو جانے کے بعد دو نفل شکرانے کے ادا کرے۔ اگر صاحب حیثیت ہو تو عمل کے شروع سے لے کر اس کے اختتام تک غرباء میں کھانا تقسیم کرے اور اگر صاحب حیثیت نہ ہو تو عمل کے خاتمے پر جتنے لوگوں کو کھانا کھلا سکتا ہو ان کو کھانا کھلائے۔ میرے نانا پیر فضل فضل شاہ قادری قلندری المعروف سائیں روڑاں والی سر کار فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنی انسانی کوشش کر کے ہار گیا ہو اور اس کی مشکل کا حل نہ ملتا ہو تو وہ اس اسم پاک کو 777 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 49 دن پڑھے۔ اللہ کی مدد اور کرم سے اس کی مشکلات حل ہو جائیں گی.