روحانیات زیارات کے اعمال

مرشد کامل کی تلاش کا عمل

مرشد کامل کی تلاش کا عمل

 شاد

قحط الرجال کے اس دور میں مرشد کی تلاش ایک مشکل کام ہے، ہر طرف پیری مریدی کی دکانیں بھی نظر آتی ہیں ، کوئی کسی بزرگ ہستی کا نام لے کر لوٹ رہا ہے تو کوئی کسی اور محترم و محتشم ہستی کے نام پر اپنی دکان سجا کر بیٹھا ہوا ہے۔ ایسے میں مرشد کی تلاش میں سرگرداں لوگ ان شعبدہ بازوں کے مجھے چڑھ جاتے ہیں۔ جب ان پر حقیقت کھلتی ہے تو وہ اس سسٹم کو ہی غلط کہنے لگتے ہیں۔ حالانکہ غلطی ان کی اپنی ہے کہ انھیں مرشد کی پہچان نہ ہو سکی۔

ان تمام قباحتوں سے بچنے کے لیے اگر کوئی شخص مرشد کامل کو تلاش کرنا چاہتا ہو تو وہ دو کام کر سکتا ہے یا تو وہ واقف حال انسان سے طریقہ پوچھ کر استخارہ کرے یا پھر وہ درج ذیل عمل کر سکتا ہے ۔ ان شاء اللہ اسے مرشد کامل کا پتہ چل جائے گا۔ ایسا شخص اسم مبارک یا مــــــــجیب کو 2500 مرتبہ روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ بعد از نماز عشاء دس دن پڑھے، گیارہویں دن اسم پاک یا مجیب پڑھ کر باوضو قبلہ رخ منہ کر کے سو جائے ، اول تو پہلے دن ہی مرشد کامل کا اشارہ مل جاتا ہے ورنہ گیارہویں دن تو یہ بات یقینی ہے کہ مرشد کامل کا اشارہ اس شخص کو ضرور ہو جائے گا یقین اور اعتماد شرط ہے۔