عمل برائے مقدمات میں کامیابی

مقدمہ میں کامیابی کے لئے

جس کسی پر ناحق کوئی مقدمہ قائم کر دیا گیا ہو اور وہ اس معاملہ میں حق پر ہو خطرہ ہو کہ مخالف فریق رشوت اور سفارش کے بل بوتے پر مقدمہ کا فیصلہ اس کے خلاف کرانے کے لئے بھر پور جد و جہد کرے گا تو اُسے چاہئے کہ وہ سورہ فاتحہ کے وسیلہ جمیلہ سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مقدمہ اپنے حق میں ہونے کی دعا مانگے تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کی مدد کرے گا اور اس کا مقصد پورا ہو گا۔ اس مقصد کے لئے سورہ فاتحہ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد باوضو حالت میں قبلہ رو ہو کر بیٹھے۔ سورہ فاتحہ پڑھنے کے دوران کسی سے کوئی کلام نہ کرے نماز فجر کے بعد اکہتر مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے ۔ نماز ظہر کے بعد اکسٹھ مرتبہ پڑھے نماز عصر کے بعد ا کیاون مرتبہ پڑھے۔ نماز مغرب کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھے اور نماز عشاء کے بعد اکیس مرتبہ پڑھے ہر مرتبہ پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی دعا بارگاہ انہی میں قبول ہو گی۔ مقدمے کا فیصلہ اس کے حق میں ہوگا۔ اور جو بھی ناجائز اور ناحق مقدمہ اس پر قائم کیا گیا ہے اس میں با عزت طور پر خلاصی ہو جائے گی