عمل برائے مقدمات میں کامیابی

مقدمے سے بری ہونے کا عمل

جو شخص کسی مقدمے میں نا جائز طور پر ملوث کیا گیا ہو اسے چاہیے کہ بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز فجر اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم مبارک یا رَحیمُ کو 190 مرتبہ پڑھے اور پھر بعد از نماز جمعہ مسجد میں بیٹھ کر اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک يا رحيم 798 مرتبہ پڑھے ان شاء اللہ 19 دن کے اندر اندر مقدمے سے رہائی ہو گی۔ عمل کی مدت 21 دن ہے۔ جب مقدمے سے رہائی ہو جائے تو اللہ کے حضور دو نفل شکرانہ ادا کر کے غریبوں اور محتاجوں میں کھانا تقسیم کرے۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کرنے والا ہر شخص یہ عمل کر سکتا ہے۔ انسان یہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالی 24 گھنٹے اس کا خیال رکھے تو کیا وہ اللہ کی بارگاہ میں 24 منٹ کی حاضری نہیں دے سکتا۔