عمل برائے مقدمات میں کامیابی

مقدمے میں فیصلہ کے لیے

اگر کسی شخص کو نا جائز مقدمے میں ملوث کر دیا گیا ہو اور وہ تاریخیں بھگت کر تنگ آگیا ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک( يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ) کو بعد از نماز عشاء 3125 مرتبہ وقت مقررہ پر 40 دن پڑھے۔ 40 دن کے اندر اندر اگر فیصلہ اس کے حق میں نہ ہو یا فیصلہ ہی نہ ہو تو اسے چاہئے کہ جب بھی تاریخ پر جائے اس اسم پاک کا ورد کرتا رہے۔ حج صاحب کے سامنے پیش ہونے سے پہلے 11 مرتبہ پڑھ لے۔ ان شاء اللہ حج کی نظر پڑے گی اور اگر وہ سچا ہے تو فیصلہ اس کے حق میں ہو جائے گا۔