عملیات, استخارہ کے اعمال

مجرب استخاره

مجرب استخاره

حضرت کلیم اللہ شاہ جہاں آبادی کا قول ہے، کہ استخارہ کے لئے مندرجہ ذیل وظیفہ بہت اکسیر ہے۔ انھوں نے فرمایا ہے کہ استخارہ کرنے سے پہلے دورکعت نفل نماز پڑھیں۔ اس کے بعد اپنے بستر پر بیٹھ کر قبلہ کی طرف منھ کر کے سوسومرتبہ مندرجہ ذیل تینوں اسموں کو پڑھیں ۔ اور اس کے بعد بغیر بات کئے خاموشی سے سو جا ئیں ۔ خواب میں جس بات کا پتہ چلے اس پر عمل کر لیں۔ اگر پہلے روز پتہ نہ چلے تو سات روز تک یہی عمل کریں ، ان شاء اللہ قدرت کی طرف سے کسی نہ کسی صورت میں بہتری کا اشارہ ہو جائے گا۔ تینوں اسمائے حسنیٰ یہ ہیں۔

يَا عَلِيمُ عَلَّمْنِي يَارَشِيدُ أَرْشِدُنِي يَاخَبِيرُ أَخْبِرُني