اگر کسی شخص کو سخت مہم در پیش ہو اور اس کی تمام کوششوں اور اس کی تمام تر طاقت کے باوجود وہ مہم حل نہ ہوتی ہو تو وہ 21 دن اسم پاک یا مجیب 1250 مرتبه روزانه اول و آخر درودشریف کے ساتھ 7 مرتبہ بعد نماز عشاء وتروں سے پہلے پڑھے اور وتروں کی دعا میں اپنی مہم سر ہونے کی دعا کرے۔ 21 دن بعد دو نفل شکرانہ ادا کر کے اور کوئی میٹھی چیز بچوں میں تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ اس کو مہم میں کامیابی نصیب ہو گی۔