حضرت سلطان العارفین سلطان باہو نے اپنی کتاب عقل بیدار میں فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی مشکل مہم میں پھنس جائے اور وہ چاہتا ہو کہ اللہ اسے کامیابی عطا فرمائے اور اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ بعد از نماز عشاء وتروں سے پہلے 41 دن تک پڑھے تو ان شاء اللہ اسے تمام مہمات میں کامیابی حاصل ہوگی
کہ اگر کسی شخص کا کام مشکل ہو اور اس کے لیے ایک مہم بن گیا ہو تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک(یا صبور) کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ قبلہ رو کھڑے ہو کر بعد از نماز عشاء ایک ہزار مرتبہ پڑھے اور 21 دن تک اس کی مداومت کرے ان شاء اللہ اس پاک نام کی بدولت اسے ہر مہم میں کامیابی نصیب ہوگی بڑی سے بڑی مشکل اس کے سامنے تک نہ سکے گی اور بامراد ہوگا۔