مسئلہ 2:۔
اذان ثانی روبروۓخطیب داخل مسجد منبر کے قریب ہونا کیسا ہے۔
الجواب :۔
جب کتب فقہ نے ضابطہ کلیہ بیان کر دیا کہ مسجد کے اندر اذان دینا جائز نہیں تو بالکل آئینہ کی طرح یہ مسئلہ بھی واضح ہو گیا کہ جمعہ کی اذان ثانی بھی چونکہ ایک اذان ہے اس لئے اس کا بھی مسجد کے اندر ہونا جائز نہیں ہاں خطیب کہ روبرو ہونا یہ بیشک مشروع ہے اور اس پر عمل کی صورت یہ ہے کہ مؤذن خارج مسجد اذان دینے کے لئے اس جگہ کھڑا ہو ۔جہاں اس کے اور خطیب کے چہرہ کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو۔
بحوالہ: فتاوی فیض الرسول
ص:209