اعمال محبت

میاں بیوی میں موافقت پیدا کرنے کے لیے

اگر میاں بیوی کے درمیان ان بن رہتی ہو اور جھگڑا ختم نہ ہوتا ہو تو دونوں میں جس کو یہ احساس ہو جائے وہ درج ذیل عمل کر کے اپنے گھر کو پریشانی سے بچا سکتا ہے اور اگر ان دونوں کو احساس نہ ہوتا ہو تو کوئی بڑا اس عمل کو کر کے یہ جھگڑا ختم کر سکتا ہے۔ جو شخص چاہے کہ میاں بیوی کے درمیان موافقت پیدا ہو جائے اور پھر جھگڑے نہ ہوں تو اسے چاہئے کہ اس پاک نام کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ(یا صمد)  707 مرتبہ پڑھ کر 7 دن تک میاں بیوی کو پانی دم کر کے پلائے ان شاء اللہ موافقت ہوگی۔