اعمال محبت

میاں بیوی کے تعلقات کی بحالی

بعض اوقات میاں کو اپنی بیوی سے شکایت ہو جاتی ہے اور وہ اسے کم تر اور حقیر سمجھنے لگتا ہے۔ اور بعض اوقات بیوی کسی غلط فہمی کی بنا پر اپنے میاں کو وہ عزت اور احترام نہیں دے پاتی جس کا وہ حق دار ہے۔ یوں دونوں کی زندگی میں زہر گھل جاتا ہے اور گھر یلوزندگی متاثر ہونے لگتی ہے۔ اس صورت میں دونوں میں سے کسی ایک کو چاہیے کہ وہ اس اسم پاک ( يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ) کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ پڑھ کر خود بھی پانی پینے اور فریق دوئم کو بھی پانی پلائے اس عمل کی مدت 11, 7 یا 21 دن ہے۔