مضبوطی قلب کے لئے
جس کا دل کمزور ہو یعنی معمولی سا بھی کوئی واقعہ برداشت نہ کر سکتا ہو اورخوف و دہشت کا شکار ہو جاتا ہو کافی دیر تک اس واقعہ کا اثر اپنے اوپر محسوس کرتا ہو اپنی اس کمزوری اور قلبی کیفیت کی وجہ سے بہت پریشان رہتا ہو تو اُسے چاہئے کہ وہ ہر نماز کے بعد اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے درمیان میں تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگا کرے کہ اللہ تعالیٰ اُسے مضبوط دل عطا فرمائے اس سے خوف وہراس دور فرمائے انشاء اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبولیت کی سند حاصل کر ے گی اور اطمینان وسکون نصیب ہوگا۔